شنگھائی اجلاس؛پاکستان کوپزیرائی ملی اور پہلگام واقعہ پرموقف تسلیم کیا گیا ہے؛سلیم بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فرخ احمد)سینئر تجزیہ کار سلیم بخاری نے کہا ہے کہ شھنگائی تعاون اجلاس(ایس سی او) میں پاکستان کےموقف کی پزیرائی ہوئی ہے اور وہاں پہلگام واقع پر بھی پاکستانی موقف کو تسلیم کیا گیا ہے کہ اس قسم کے واقعات کے پیچھے عوامل کو بے نقاب کیا جائے اور اس کے پس پردہ ہاتھوں کی مزمت جس طرح ہم نے کی ہے اسی طرح سب ممالک بھی کریں۔
سلیم بخاری نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اعلامیے میں پاکستانی موقف کی تائید اوراس بیان پر رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا جس طرح ہمارے وزیر اعظم کا استقبال کیا گیا ہے ایسا استقبال کسی بھی ہیڈ آف سٹیٹ کا نہیں ہوا،اس کا مطلب ہے کہ چین پاکستان کو بہت اہمیت دیتا ہے،دوسری بات یہ ہےکہ ہم جو مقصد لے کر وہاں گئے تھے کہ دہشتگردی سے چھٹکارہ کیسے پایا جائے خاص طور پر بھارت بھی وہاں موجود تھا اور جو پاکستان میں دہشتگردی بھارت یا بھارت افغانستان کے تعاون سے ہمارے ہاں ہو رہی ہے،اس پر قابو پانے کے لیے عملی اقدامات کی راہ ہموا ر کی جائے۔
سلیم بخاری نے شہباز شریف کی جانب سے اسرائیل کی ایران پر بلاجواز جارحیت کو قابلِ مذمت اور ناقابلِ قبول قرار ینے کے بیان کو سراہااور کہا کہ یہ تنازع جان بوجھ کر اس وقت بھڑکایا گیا جب ایران امن مذاکرات کے قریب تھا،انہوں نے کہا کہ غزہ میں جاری ظلم اور بھوک ہمارے اجتماعی ضمیر پر نہ ختم ہونے والا زخم ہے اور بھوک و محرومی انسانی حقوق اور انصاف کے آفاقی اصولوں کی توہین ہیں،انہوں نے کہا کہ غزہ میں انہوں نے اس ظلم و خونریزی کے پیچھے نیتن یاہو ایک ٹول ہے، اس میں تو فلسطینوں کا قاتل تو ٹرمپ ہے اور اگر غزہ پر قبضہ ہوتا ہے تب بھی اس کےزمہ دار ٹرمپ اور نیتن یا ہو ہیں۔
غزہ کی پوری آبادی کی دوبارہ آباد کاری کی تجویز،امریکی اخبار کا ٹرمپ منصوبے کا انکشاف ؛
واشنگٹن پوسٹ اخبار کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ غزہ کو 10 سال کے لیے امریکی سرپرستی میں سیاحتی مرکز بنانا چاہتی ہے ، اس خبر پر سینئر صحافی سلیم بخاری نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری دکھتی رگ ہے کہ ٹرمپ امن کے داعی ہیں اور وہ نوبل پرائز کے امیدوار ہیں اور بڑی شرمندگی کی بات ہے جنہوں نے ان کا نام تجویز کیا ہے بلکہ یہ بھی شرمندگی کی بات ہے کہ ہم بھی ان میں شامل ہیں جنہوں نے ٹرمپ کا نام تجویز کیا ہے،شروع میں جب ٹرمپ صاحب آئے تھے تو وہ دعویٰ کرتے تھے کہ وہ جنگیں ختم کرانے آئے ہیں،ایسا نہیں ہے 2جنگیں تو انہوں نے خود شروع کرائی ہیں اسرائیل اور ایران کی جنگ اس کی بڑی مثال ہے،ا نہوں نے کہا کہ نیتن یاہو ایک ٹول ہے،اصل میں فلسطینوں کا قاتل امریکہ ہے اہل غزہ کو بےگھر کرنے والا ٹرمپ ہے،اس قتل وغار ت کا زمہ دار ٹرمپ ہے جوبائیڈن کے دور میں اسرائیل کو اتنی کھلی چھٹی نہیں دی گئی تھی۔
ٹرمپ کے اس بیان پر کہ ٹرمپ انتظامیہ غزہ کو 10 سال کے لیے امریکی سرپرستی میں ایک سیاحتی مرکز میں تبدیل کرنا چاہتی تھی سلیم بخاری نے کہا کہ یہ کسی کے باپ کی زمین نہیں ہے غزہ فلسطینوں کا ہے اور وہی اس کے اصل وارث ہیں۔
بھارت سیلاب کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے؛
اس حوالے سے سلیم بخاری نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کے پی اور ناردرن ایریا میں جو کچھ ہوا وہ تو قدرتی آفات ہیں ان کا کوئی توڑ نہیں تھا لیکن جو غلطیاں ہم سے وہاں پر ہوئی تھیں اگر ہم اس سے سیکھ جاتے تو بہتر تھا تاکہ آئندہ اس قسم کے نقصانات سے بچا جاسکتا،جہاں تک ابی جارحیت کا تعلق ہے،اس میں ہندوستا ن کی حکومت اور مودی اپنی روایتی بدمعاشی،اپنی ہٹ دھرمی اور مخاصمت جاری رکھے ہوئے ہے۔ان کو پتہ ہے کہ اس قدر پانی چھوڑنے سے کیا نقصان ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد سے روکا جا رہا ہے؛ ہمایون مہمند