مگر مچھ ڈرون نگل گیا پھر کیا ہوا ؟ ویڈیو وائرل

Sep 02, 2021 | 20:55:PM
 مگر مچھ ڈرون نگل گیا پھر کیا ہوا ؟ ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)امریکہ میں ایک مگرمچھ کو اس وقت لنچ مہنگا پڑ گیا جب اس نے سطح آب سے کچھ انچ اوپر اڑنے والے ڈرون کو اچھل کر دبوچ لیا۔

مگر مچھ نے جسے کوئی اڑنے والا پرندہ سمجھ کر دبوچا تھا اصل میں وہ ایک ڈرون تھا اور جونہی ڈرون کی بیٹری مگرمچھ کے مضبوط جبڑوں تلے آئی تو پھٹ گئی جس سے مگرمچھ معمولی زخمی ہوا ۔

یہ بھی پڑھیں:تیرا نا م لیا۔۔سدھارتھ کے بالی وڈ کوئین مادھوری کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل

خوفزدہ مگر مچھ گھبرا کر راہ فرار اختیار کرگیا لیکن یہ ویڈیو ایک ٹریول بلاگر ڈیو لینگر نے اپنے موبائل فون پر محفوظ کرلی اور ٹک ٹاک پر پوسٹ کردی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔