گجرات:با اثر افراد کا نوجوان پر تشدد۔۔درخت سے باندھ دیا۔۔ ویڈیو وائرل 

Sep 02, 2021 | 12:57:PM
گجرات:با اثر افراد کا نوجوان پر تشدد۔۔درخت سے باندھ دیا۔۔ ویڈیو وائرل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گجرات میں با اثر افراد نے چوری کے شبہ میں نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق   یہ افسوسناک واقعہ گجرات تھانہ ڈنگہ کے علاقہ میں پیش آیا جہاں با اثر افراد نے چوری کے شبہ میں نوجوان  کو اپنے ڈیرہ پر لے جا کر  درخت کے ساتھ باندھ کر لاتوں گھونسوں ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کرتے رہے.

نوجوان پر تشدد کرنے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، فوٹیج میں نوجوان کو رسیوں کے ساتھ باندھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، پولیس با اثر مافیا کے سامنے بے بس دکھائی دے رہی ہے ،ایسا لگتا ہے جیسے ڈنگہ کے علاقہ میں مافیا کا راج ہے۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ با اثر افراد کا محنت کش پر تشدد کرنا ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنا پولیس اور ضلعی انتظامیہ پر سوالیہ نشان ہے.

یہ بھی پڑھیں:شادی کی استقبالیہ تقریب۔۔دولہے نے دلہن کو  طلاق دیدی۔۔ وجہ جان کر سب حیران رہ گئے