عمران خان کو اسلام آبادکی ڈسٹرکٹ جیل میں منتقل کیاجائیگا: طارق فضل چوہدری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن)کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ جنید اکبر کو پبلک اکائونٹس کمیٹی سے ہٹانے کیلئے استعفوں کی چال چلی گئی ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ سے اسلام آباد جیل منتقل کیا جائے گا ، ان کی بنی گالہ یا زمان پارک ہائوس اریسٹ کے بھی حامی ہیں۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بنی گالہ شفٹ کرنے اورہائوس اریسٹ کے حق میں ہوں، بانی پی ٹی آئی کوزمان پارک میں بھی رکھ سکتے ہیں، اس کے بھی حق میں ہوں ، ہم بانی پی ٹی آئی کوکسی قسم کی تکلیف نہیں دیناچاہتے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے جتنے قیدی اڈیالہ میں ہیں اسلام آبادڈسٹرکٹ جیل منتقل ہوں گے، منتقل ہونے والے قیدیوں میں بانی پی ٹی آئی بھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا پر ہمارے شدید اعتراضات ہیں: رانا ثنااللہ