نواز شریف پاکستان کس وقت اور کونسی فلائٹ سے آئیں گے ؟ اہم خبر آ گئی

Oct 02, 2023 | 15:20:PM
نواز شریف پاکستان کس وقت اور کونسی فلائٹ سے آئیں گے ؟ اہم خبر آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تا حیات قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف 21 اکتوبر کو 4 سال بعد لندن سے پاکستان واپس آ رہے ہیں ۔ 

میاں نوازشریف نے 21اکتوبر کوپاکستان کےلئے ٹکٹ بک کرا لیا،نواز شریف لاہور ائیر پورٹ پر شام 6بج کر 25منٹ پر لینڈ کریں گے،قائدمسلم لیگ ن نے اتحاد ائیر لائن کی پروازکیلئے ایڈوانس بکنگ کرا لی ہے ۔

واضح رہے کہ ان کی پاکستان آمد کے موقع پر   پارٹی کی جانب سے شاندار استقبال کا  پلان کیا گیا ہے  ملک بھر سے پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے ،اس دوران ایک ایسی ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں پارٹی رہنما کارکنوں کو زیادہ تعداد میں شرکت کے حوالے سے انعام کا اعلان بھی کرتے دیکھائی دیئے، سامنے آنے والی ویڈیو میں ایک شخص کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ جو شخص سب سے زیادہ بندے لے کر آے گے اسے ہنڈا 125 انعام دیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی کرکٹ ٹیم کیلئے بری خبر ،ویرات کوہلی اچانک سکواڈ سے علیحدہ