ماہر ہ خان کے نئے شوہر سلیم کریم کتنے مال دار ہیں ؟ حیران کن اعدادوشمار آ گئے

Oct 02, 2023 | 13:34:PM
ماہر ہ خان کے نئے شوہر سلیم کریم کتنے مال دار ہیں ؟ حیران کن اعدادوشمار آ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسنین محی الدین) پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ ماہرہ خان نے دوسری شادی کر لی ہے، جس کے بعد فین ان کے نئے شوہر کے بارے میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔

پاکستان کی خوبرہ اداکارہ نے بزنسمین سلیم  کریم سے دوسری شادی کر لی ہے ، قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہرہ اور سلیم پرانے دوست ہیں اور سلیم ان کے سب سے بھروسہ مند دوستوں میں سے ایک ہیں ، سلیم کریم کے بارے میں حاصل ہونے والی انفارمیشن کے مطابق  سلیم کریم پاکستانی کمپنی سمپاسیا کے سی ای او ہیں، ان کی نیٹ ورتھ  10 لاکھ امریکی ڈالر بتائی جا رہی ہے جو کہ مسلسل بڑھ رہی ہے اور وہ جلد مزید پراجیکٹ بھی شروع کرنے کا سوچ رہے ہیں ۔

سلیم کریم کی صحیح عمر نامعلوم ہے، تاہم اندازوں کی بنیاد پر، خیال کیا جاتا ہے کہ ان کی عمر 45 سے 50 سال کے درمیان ہے، اس کے ساتھ ان کا قد 5 فٹ 11 انچ ہے،خیال رہے کہ ہماری پسندیدہ اداکارہ ماہرہ خان بھی 40 سال کی عمر کو پہنچ گئی ہیں ، سلیم کریم نے سال 2004 میں یونیورسٹی آف ویسٹرن اونٹاریو سے اکنامکس میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔

سلیم کریم بھی پہلے سے شادی شدہ ہیں اور سوشل میڈیا پر یہ بھی افواہیں سرگرم نظر آئیں کہ انہوں نے ماہر ہ سے شادی رچانے کیلئے پہلی بیوی کو طلاق دے دی ہے ، البتہ اس بارے میں کوئی مصدقہ اطلاع موصول نہیں ہوئی ،لیکن ایک بات جو سب کو معلوم ہے کہ ماہرہ اور سلیم کریم کے درمیان رشتہ کئی سالوں پر محیط ہے ،2020 میں بھی ان دونوں کو بہت سے جگہوں پر دیکھا گیا یہاں تک کہ ماہرہ سلیم کریم کی تجارتی سرگرمیوں میں شریک رہیں۔

سلیم کریم کی فیملی کے بارے میں بات کی جائے تو خاندان کا تعلق پاکستان کے شہر کراچی سے ہے، اپنی پیشہ ورانہ تعلیم مکمل کرنے کے لیے بیرون ملک مزید تعلیم حاصل کرنے سے پہلے انھوں نے اپنی ابتدائی تعلیم وہیں حاصل کی ۔