’’الو کا پٹھا‘‘ عمران خان کی نئی ویڈیو وائرل

Oct 02, 2022 | 15:16:PM
’’الو کا پٹھا‘‘ عمران خان, کی نئی, ویڈیو وائرل, 24 نیوز
کیپشن: عمران خان کی فوٹیج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ّ(ویب ڈیسک )گزشتہ شب نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دینے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بنی گالا میں کسی سے متعلق نازیباالفاظ استعمال کرتے ہوئے دیکھا اور سنا گیا۔ عمران خان نے یہ الفاظ کس کے لئے استعمال کئے یہ تو نہیں پتہ چل سکا تاہم ان کے نازیبا الفاظ واضح طور پر سنے جاسکتے ہیں۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز خاتون جج کو دھمکی سے متعلق کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری  جاری ہوئے تھے جس کے فوری بعد ملک کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا جبکہ پارٹی رہنماؤں نے عمران خان کو ریڈ لائن قرار دیتے ہوئے حکومت کو ان کی گرفتاری سے باز رہنے کا مشورہ دیا۔ 

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر خان جدون نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وارنٹ گرفتاری  کو معمول کا معاملہ قرار دیا ۔

نجی ٹی وی سے  گفتگو میں جہانگیر خان جدون نے کہا کہ اس نوعیت کے مقدمے میں وارنٹ گرفتاری جاری ہونا روٹین کا معاملہ ہے، عمران خان کے وارنٹ جمعہ کی صبح جاری ہوئے۔

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکمرانوں میں عمران خان کو ہاتھ لگانے کی ہمت نہیں ہے، ان سے عمران خان نہیں گرایا جارہا۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ ٹی وی پر کہا گیا کہ صحت کارڈ نوازشریف لے کر آئےاور بند کمرے میں کہا گیا عمران خان کے پاس صحت کارڈ کے سوا کچھ نہیں اس کو بند کر دیں، قوم کےمفاد کےخلاف اس سے بڑی بات کیا ہوسکتی ہے۔

عمران خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوپدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں، ان کا ساتھ دیا، دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے تحریکِ انصاف کے رہنما ہمایوں اختر خان نے لاہور میں ملاقات کی ہے۔اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتِ حال اور فلاحِ عامہ کے پروگرام پر بات چیت کی گئی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے کہا کہ ہماری سیاست کا محور عام آدمی کے حالات میں بہتری لانا ہے، ہمیشہ غریب کو ریلیف دینے کے لیے خلوصِ نیت سے کام کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے کام کر رہے ہیں جو عوام میرے پہلے دور کی طرح یاد رکھیں گے، مسلم لیگ ن کی طرح انتقامی سیاست کبھی نہیں کی، ہم نے ہمیشہ مثبت سیاسی روایات قائم کی ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین کے وارنٹ گرفتاری خاتون جج کے خلاف دھمکی آمیز بیان پر مقدمے میں جاری ہوئے، مقدمے میں عمران خان کے خلاف دہشت گردی کی دفعہ ختم ہوگئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمے میں عمران خان نے باقی دفعات میں ضمانت نہیں کروائی تھی، عدالت نے ملزم عمران خان کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔