شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کا فورسز کی گاڑی پر حملہ، 4 ایف سی جوان، سب انسپکٹر شہید

Oct 02, 2021 | 21:39:PM
شمالی وزیر ستان، دہشتگردوں، فورسز کی گاڑی پرحملہ
کیپشن: آئی ایس پی آر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شمالی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے میں ایف سی کے 4 جوان اور لیویز سب انسپکٹر شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق دہشتگردوں نے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ کیا،حملہ شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں کیاگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حملے میں ایف سی کے 4 جوان اور لیویز سب انسپکٹر شہیدہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہدامیں 35 سالہ حوالدار زاہد،28 سالہ لانس نائیک عمر ،حولدار اسحاق ،لانس نائیک عبدالمجیداور سب انسپکٹرجاویدشامل ہیں،دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمر شریف کی عبداللہ شاہ غازی کے مزار میں تدفین کی خواہش، سندھ حکومت کا جواب آگیا