بھارتی اداکاراور کامیڈین بھی عمر شریف کے انتقال پر افسردہ

Oct 02, 2021 | 19:12:PM
کپل شرما ،جونی لیور،اظہار افسوس
کیپشن: کپل شرما، جونی لیور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عمر شریف کے انتقال پر بھارت کی فلم انڈسٹری کی سوگ میں ڈوبی ہوئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے معروف کامیڈین جونی لیور نے عمرشریف کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ کپل شرما سمیت متعدد فنکار عمر شریف کی نقل کرتے تھے۔جونی لیور نے مزید کہا کہ عمرشریف ایک مثالی فنکارتھے ان کی سوچ منفردتھی،عمرشریف جیسافنکاردوبارہ پیدا نہیں ہوسکتا۔
بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما نے بھی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر عمرشریف کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور لکھا ”الوداع لیجنڈ۔۔۔آپ کی روح ابدی سکون میں رہے “اس کے علاوہ بھارتی کامیڈین و اداکار سدیش لہری نے کہا کہ الوداع عمر شریف، پوری دنیا کو ہنسانے والے نے آج سب کو رلا دیا۔بھارتی گلوکاری دلیر مہدی کا کہنا تھاکہ عمر شریف کمال کے اداکار تھے، ان کے انتقال کی خبر سن کا دکھ ہوا، مداح ان کا کام ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف انتقال کرگئے