موٹرسائیکل سواراوباش نے راہگیر خاتون کو تھپڑ مار دیا۔۔ ویڈیو  وائرل

Oct 02, 2021 | 14:29:PM
 پاکستان، خواتین پر تشدد،گوجرانوالہ، ویڈیو منظر عام پر
کیپشن:  موٹرسائیکل سوار  اوباش نوجوان راہگیر خاتون کو تھپڑ مار کر فرار ہو رہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک) باغبانپورہ کے علاقے گرونانک پورہ بازار میں موٹرسائیکل سوار  اوباش نوجوان راہگیر خاتون کو تھپڑ مار کر فرار ہوگیا،  واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان میں خواتین پر تشدد، عصمت دری، دست درازی، قتل اور تیزاب پھینکنے کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے، خواتین،  بچیاں گلی محلوں میں بھی محفوظ نہیں رہیں،مینار پاکستان ہراسگی واقعے کے بعد سے ہر روز  خاتون سے بدتمیزی کا کوئی نہ کوئی واقعہ رپورٹ ہورہا ہے ۔اسی طرح کا ایک اور واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے باغبانپورہ کے گرونانک پورہ بازار میں پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار اوباش نے راہ چلتی خاتون کو تھپڑ دے مارا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 یہ بھی پڑھیں: پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی۔۔ نوجوان کیساتھ کیا ہوا۔جانیے