حکومت اے پی ایس کے بچوں کے قاتلوں کو این آر او دے رہی ہے۔۔رانا ثنا اللہ

Oct 02, 2021 | 11:31:AM
حکومت قاتلوں این آر ا و ڈالر
کیپشن: رانا ثنا اللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے جن طالبان نے اے پی ایس کے بچوں کو شہید کیا یہ وزیراعظم ان کو این آر او دینے کی بات کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ ٹولے نے سیاسی رواداری ختم کر دی۔ہم اس حکومت کا انتقام برداشت کر رہے ہیں۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ڈالر 172 روپے پر بھی رکنے کا نام نہیں لے رہا ،گندم اپنے ملک سے زیادہ قیمتی سے برآمد کی جارہی ہے، چینی 115 روپے کلو تک پہنچ چکی ہے۔
 لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ سیاسی، معاشی، اخلاقی تباہی کے بعد قوم کی حمیت کو بھی تباہ کرنے جا رہے ہیں ۔ یہ اپوزیشن کے ساتھ بات کرنا توہین سمجھتا ہے لیکن ہمارے بچوں کو شہید کرنے والے طالبان سے این آر او کی بات کرنا چاہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان نے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا