میکسیکو میں تقریب کے دوران اندھا دھند فائرنگ، شہر کے میئر قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )میکسیکو کے مغربی صوبے میچوکان کے شہر اوروپن کے میئر کارلوس مانزو کو ایک تقریب کے دوران فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد حکام نے بتایا کہ حملے میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایک حملہ آور موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔
میچوکان صوبہ گزشتہ کئی سالوں سے طاقتور منشیات مافیا کی جانب سے زرعی علاقے میں کسانوں سے بھتہ وصول کرنے اور دیگر جرائم کی وجہ سے مسائل کا شکار رہا ہے۔
Fury in Mexico as the cartels murder Carlos Manzo, Mayor of Uruapan, the second-largest city in the State of Michoacán.
— Visegrád 24 (@visegrad24) November 2, 2025
For months, the mayor had been recording livestreams, asking Mexican President Claudia Sheinbaum to help him fight the cartels in his city.
He had launched a… pic.twitter.com/r7GTFEMCCC
مانزو پر فائرنگ ‘ڈے آف دی ڈیڈ’ کے موقع پر جاری تقریب کے دوران کی گئی۔
فائرنگ سے لوگوں میں خوف ہو ہراس پھیل گیا اور وہ ہجوم کی شکل میں بے اختیار تقریب چھوڑ کر بھاگ گئے۔
مقامی حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور کہا ہے کہ ذمہ دار عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔