چائنیز ڈرم سٹکس بنانے کا آسان طریقہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) فاسٹ فوڈز کے شوقین افراد ڈرم سٹکس کے نام سے بخوبی واقف ہیں، آج ہم آپ کو گھر میں مزیدار چائنیز ڈرم سٹکس بنانے کی آسان ترکیب بتاتے ہیں جسے بنا کر آپ دوسروں سے تعریف سنتے نہیں تھکیں گے۔
چائینیز ڈرم سٹکس بنانے کیلئےدرکار اجزا:
ڈرم سٹکس 12 عدد (گہرے کٹ لگا لیں)، سفید سرکہ 2بڑے چمچے، نمک حسب ِ ذائقہ، پسی ہوئی کالی مرچ آدھا چھوٹا چمچہ، چینی ایک چھوٹا چمچہ، انڈے 4عدد (سفید اور زردی علاحدہ پھینٹ لیں)، سویا سوس 2 بڑے چمچے، شہد ایک بڑا چمچہ، چکن کیوب ملا ہوا میدہ ایک بڑا چمچہ، پسی ہوئی سفید مرچ ایک چھوٹا چمچہ، تلنے کے لئے تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ:
سب سے پہلے ڈرم سٹکس کو گرم پانی سے دھو کر ایک پیالے میں ڈال کر میدہ، چینی، سرکہ، سویا سوس، شہد، کالی اور سفید مرچ، نمک اور زردی ملا کر ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں، جب تلنا ہو تو انڈوں کی سفیدی پھینٹ کر ایک ایک ڈرم سٹک اس میں ڈبو کر ہلکی آنچ پر ڈیپ فرائی کرلیں، جب گولڈن براؤن ہوجائے تو نکال کر ٹشو پیپر پر رکھ لیں تاکہ چکنائی جذب ہوجائے، فوراً چٹکی بھر بیسن چھڑک دیں، مزیدار چائنیز ڈرم سٹکس تیار ہیں، چٹنی یا مایونیز کے ساتھ لطف اٹھائیں۔