یاماہا، ہنڈا کے بعد سوزوکی کی بھی موٹر سائیکلیں 15 سے 20 ہزار روپے مہنگی 

Nov 02, 2022 | 20:54:PM
کنزیومر رائٹس کا تحفظ ، اداروں کی مجرمانہ خاموشی، بائیک کمپنی، موٹر سائیکلوں، قیمتیں بڑھانے،
کیپشن: موٹر سائیکلز(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کنزیومر رائٹس کا تحفظ کرنے والے اداروں کی مجرمانہ خاموشی کے باعث ایک کے بعد ایک بائیک کمپنی موٹرسائیکلوں کی قیمتیں بڑھانے لگیں۔
تفصیلات کے مطابق یاماہا، ہنڈا کے بعد اب سوزوکی نے بھی موٹرسائیکل کی قیمتوں میں 15 سے 20 ہزار روپے کا اضافہ کردیا ،سوزوکی کمپنی نے موٹرسائیکلز کی قیمتوں میں 15 سے 20 ہزار روپے اضافہ کردیا،قیمتوں میں اضافہ کے بعدسوزوکی جی ڈی 110 سی سی 15 ہزار اضافہ کے بعد 2 لاکھ 44 ہزار کی ہوگئی اورسوزوکی جی ایس 150 سی سی کی قیمت 15 ہزار اضافے سے 2 لاکھ 66 ہزار تک جا پہنچی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر
اسی طرح سوزوکی 150 سی سی جی آر 20 ہزار اضافے سے 3 لاکھ 85 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی،سوزوکی کی نئی لانچ کردہ 125 سی سی موٹرسائیکل 3 لاکھ 59 ہزار کی ملے گی۔سوزوکی کمپنی اقساط پر زیرو مارک اپ کا جھانسہ دیکر 20 ہزار پراسیسنگ کے نام پر بٹورنے لگی۔

یہ بھی پڑھیں: سابق صدر آصف زرداری کی نااہلی کا ریفرنس مسترد