ایف آئی اے کو طاقتور بنانے کیلئے مزید اختیارات دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)حکومت کا ایف آئی اے کو طاقتور بنانے کیلئے ادارے کو مزید اختیارات دینے کا فیصلہ،ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ سے ایف آئی اے ایکٹ میں ترمیم کی منظوری لی جائے گی ،وفاقی کابینہ نے ایف آئی اے ایکٹ میں مزید ترامیم کی منظوری دیدی۔
مجوزہ ترمیم کی منظوری کے بعد ایف آئی اے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پر کاروائی کرسکے گے،نفرت انگیز مواد، اداروں میں بغاوت پر اکسانے جیسے معاملات سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ہیں ،سوشل میڈیا پر غلط خبروں کی بھی بھرمار ہے،سمری کے مطابق غلط خبریں ریاست کے اداروں کے اہلکاروں میں بغاوت کو جنم دے سکتی ہیں،غلط خبریں کسی گروہ اور کمیونٹی کو ایک دوسرے کے خلاف بھڑکاسکتی ہیں۔
ضرور پڑھیں : پی ٹی آئی کو دھرنے کی اجازت نہ دینے پر اسلام آباد انتظامیہ عدالت طلب
سمری کے مطابق تعزیرات پاکستان کی دفعہ پانچ سو پانچ ایف آئی اے کے ایکٹ میں شامل نہیں اس لیے اس شق کو شامل کیا جائے،ترمیم کے بعد سوشل میڈیا پر کسی قسم کی جعلی خبر اور افواہ پر کاروائی کا اختیار ایف آئی اے کا بھی ہوگا،پہلے یہ اختیار صرف پولیس کے پاس تھا،پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد اس قانون کےتحت سات سال تک قید کی سزا ہوسکےگی۔