پی ٹی آئی کو دھرنے کی اجازت نہ دینے پر اسلام آباد انتظامیہ عدالت طلب

Nov 02, 2022 | 12:00:PM
پی ٹی آئی ,24 نیوز, حقیقی آزادی مارچ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد میں جلسے اور دھرنے کی اجازت نہ ملنے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر نوٹس جاری کردیا گیا ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد انتظامیہ کو کل کے لیے نوٹس جاری کردیا ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ انتظامیہ کا مجاز افسر عدالت کل عدالت کے سامنے پیش ہو ، جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کے علی نواز اعوان کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا ہے کہ پی ٹی آئی نے حقیقی آزادی مارچ کے لیے این او سی کے درخواست دی ،اسلام آباد انتظامیہ اس معاملے کو لٹکا رہی ہے، چھ اور سات نومبر کے لیے جلسہ کی اجازت دینے کی درخواست دی ہے ۔

ضرور پڑھیں :لانگ مارچ سے تصادم کا خدشہ ،عمران خان کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست جمع

عدالت نے درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔

یاد رہے  لانگ مارچ کے روٹ کے بعد راولپنڈی پہنچنے کا دن بھی تبدیل ہو گیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک  پیغام جاری کیا گیا ہے۔سابق وفاقی وزیر کا اپنے ٹوئٹ میں بتانا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ کے نئے شیڈول کے مطابق عمران خان 10 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے۔ 11 نومبر کو تمام قافلے اسلام آباد پہنچیں گے۔