عمران خان کے ’’حقیقی آزادی مارچ‘‘کا شیڈول پھر تبدیل

Nov 02, 2022 | 11:48:AM
پاکستان تحریکِ انصاف,عمران خان, لانگ مارچ ,حقیقی آزادی مارچ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کال پر جاری لانگ مارچ کے روٹ کے بعد راولپنڈی پہنچنے کا دن بھی تبدیل ہو گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک  پیغام جاری کیا گیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا اپنے ٹوئٹ میں بتانا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ کے نئے شیڈول کے مطابق عمران خان 10 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے۔ 11 نومبر کو تمام قافلے اسلام آباد پہنچیں گے۔
 ضرور پڑھیں : لانگ مارچ سے تصادم کا خدشہ ،عمران خان کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست جمع

واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے لانگ مارچ کے روٹ میں تبدیلی کی گئی ہے۔یاد رہے کہ عمران خان کا حکومت مخالف لانگ مارچ گزشتہ جمعے لبرٹی چوک لاہور سے شروع ہوا تھا۔