ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: محمد حفیظ آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کے سفیر مقرر

Nov 02, 2022 | 10:35:AM
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: محمد حفیظ آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کے سفیر مقرر
کیپشن: محمد حفیظ (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کا سفیر مقرر کیا ہے۔

سابق کپتان محمد حفیظ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے شرکت کرنے کے لیے آسٹریلیا روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ  پاکستان ٹیم کے سڈنی اور ایڈیلیڈ کے میچز کے دوران آئی سی سی کے مہمان ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے: پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کی ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان

سابق کپتان نے کہا کہ' میں آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کا سفیر مقرر کیے جانے پر کافی خوش ہوں'۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی نے میری خدمات کو سراہا، کوشش ہوگی کہ میں اپنی تجاویز سے کرکٹ کو مزید بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرسکوں۔

سابق کپتان جنوبی افریقا اور بنگلادیش کے درمیان ہونے والے میچز یعنی 3 نومبر اور 6 نومبر کو گراؤنڈ میں موجود ہوں گے۔