نرنیدر مودی کا طیارہ دہلی جانے کیلئے ایک مرتبہ پھر پاکستانی فضائی حدود استعمال کرے گا

Nov 02, 2021 | 19:46:PM
بھارتی وزیراعظم، کل صبح، پاکستانی فضائی حدود
کیپشن: نریندر مودی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی وزیراعظم نرنیدر مودی کل صبح پاکستانی فضائی حدود سے گزریں گے، بھارتی وزیر اعظم کا طیارہ کل صبح 3 بجے کے بعد پاکستانی فضائی حدود سے گزرے کر بھارت جائے گا۔
ذرائع کے مطابق نریندر مودی کا جہاز بوئنگ 777تھری ہنڈرڈ ای آرکے 7066 بہاولپور کی فضائی حدود سے ہوتا ہوا دہلی جائے گا، بھارتی وزیر اعظم کا جہاز تربت اور پنجگور کی فضائی حدود سے گزر کر بھارت جائے گا ،ان کا جہاز اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نیو دہلی پر لینڈ کرے گا۔
 بھارتی وزیر اعظم اپنے دورہ کے آغاز پر بھی پاکستانی فضائی حدود سے گزر کرگئے تھے،ترجمان سی اے اے نے کہاکہ بھارتی وزیر اعظم کے طیارے کو فضائی حدود سے گزرنے کے متعلقہ اتھارٹی نے اجازت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوہلی کا کپتانی چھوڑنے کا اعلان۔۔نیا کپتان کون ہوگا ؟؟