آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کیساتھ بارش اورژالہ باری کا الرٹ جاری

May 02, 2026 | 21:30:PM
 آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کیساتھ بارش اورژالہ باری کا الرٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) این ڈی ایم اے کی جانب سے مختلف علاقوں میں آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش اورژالہ باری کا الرٹ جاری  کردیا گیا ۔ 

پنجاب کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے ،چند مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے،مری، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، گوجر خان، جہلم، سیالکوٹ، میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع  کی جارہی ہے ۔ نارووال، لیہ، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع  کی جارہی ہے ۔

لاہور، فیصل آباد اور ساہیوال میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع  ہے ۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے ۔ 

 گلگت، اسکردو، ہنزہ، نگر، غذر، دیامر، استور، گھانچے، شگر، کھرمنگ، مظفرآباد، نیلم ویلی، باغ، حویلی، پونچھ، راولاکوٹ، کوٹلی، میرپور اور بھمبر میں بارش کا امکان ہے ۔ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے ۔ 

چترال، دیر، سوات، کالام، مینگورہ، ملاکنڈ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور میں بارش کا امکان ہے جبکہ نوشہرہ، پشاور، مردان، باجوڑ، پاراچنار، چارسدہ، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش کا امکان ہے ۔ خیبرپختونخوا کے بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی خدشہ ہے ۔ 

یہ بھی پڑھیں :  وزیر آباد انوکھی بارات، انوکھا شوق،دلہا اپنا ٹریکٹر سجا کر دلہن لینے میرج ہال پہنچ گیا