آزاد کشمیر: برف پگھلنے سے دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) آزاد کشمیر میں درجہ حرارت میں اضافے کے باعث برف کے تیزی سے پگھلنے کا عمل جاری ہے، جس کے نتیجے میں دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اچانک اتار چڑھاؤ کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
حکام کے مطابق چکوتھی کے مقام پر دوپہر 12 سے 1 بجے کے درمیان دریا کے بہاؤ میں اچانک اضافہ ریکارڈ کیا گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ اوڑی کے مقام پر اسپل ویز اور ریزروائرز کھولنا اس اضافے کی ممکنہ وجہ ہو سکتی ہے۔
اطلاعات کے مطابق پانی کے اچانک اخراج کے باعث ایک سے دو بجے کے درمیان دریا میں شدید طغیانی دیکھنے میں آئی، جس پر متعلقہ ادارے صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : خاران؛ڈیم پر کام کرنے والے دو افراد اغوا