پاکستان خطے میں اہم سفارتی کردار ادا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے؛سابق امریکی جنرل 

May 02, 2026 | 20:40:PM
پاکستان خطے میں اہم سفارتی کردار ادا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے؛سابق امریکی جنرل 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)امریکا کے سابق  اسسٹنٹ سیکریٹری آف سٹیٹ برائے پولیٹیکل ملٹری امور جنرل مارک کمٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعتماد حاصل ہے اور وہ خطے میں اہم سفارتی کردار ادا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

 جنرل مارک کمٹ نے کہا کہ پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان تنازع میں مؤثر ثالثی کی صلاحیت رکھتا ہے اور ماضی میں بھی اس نے یہ کردار کامیابی سے ادا کیا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ثالثی کی ذمہ داری سنبھال کر نہایت شان دار انداز میں اسے نبھایا۔

 جنرل (ر) مارک کمٹ نے کہا کہ اس تنازع سے قبل ہی فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کے درمیان ایک خاص نوعیت کی ہم آہنگی اوراعتماد موجود تھا، جس نے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

 سابق اعلیٰ عہدیدار کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان یہ قریبی تعلق پاکستان اور امریکا دونوں کے لیے اس معاملے میں فائدہ مند ثابت ہوا۔

یہ بھی پڑھیں :  خیبرپختونخواکے 8 یونیورسٹیز میں تقرریوں کی تحقیقات کیلئےانکوائری کمیٹی تشکیل