سکائی ڈائیونگ کے دوران تیز ترین روبک کیوب حل کرنے کا نیا ریکارڈ

May 02, 2026 | 15:39:PM
سکائی ڈائیونگ کے دوران تیز ترین روبک کیوب حل کرنے کا نیا ریکارڈ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جرمنی کے ایک یوٹیوبر نے ایک روبِک کیوب کو فری فال میں کم وقت میں حل کرنے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔

 23 سالہ ٹام کوپکے (جو یوٹیوب پر ٹولیکو کے نام سے جانے جاتے ہیں) نے فروری میں جنوبی افریقا کے موسل بے کے اوپر پیراشوٹ کھولنے سے پہلے 23.333 سیکنڈ میں اپنا روبک کیوب حل کر لیا۔

 گینیز ورلڈ رہلارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے ٹام کوپکے کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلی بار 18 سال کی عمر میں روبک کیوب حل کیا تھا اور اس وقت کافی پریکٹس کی۔

 انہوں نے کچھ زبردست چیلنجز کی ویڈیو بھی بنائی تھی، جہاں انہوں نے کہا تھا کہ ایک دن وہ اسے سکائی ڈائیونگ کے دوران بھی حل کریں گے۔

مزید پڑھیں:دنیا کے چوتھے گندم برآمد کرنیوالے ملک آسٹریلیا میں چوہوں کا فصلوں پر حملہ