میراسانولا رنگ اُس وقت قابل قبول نہیں سمجھا جاتا تھا، عفت عمر

اسی رنگت کیساتھ آگے بڑھی اور انہی لوگوں کے درمیان جگہ بنائی,یہ لوگوں کیلئے حیران کن تھا

May 02, 2026 | 14:57:PM
میراسانولا رنگ اُس وقت قابل قبول نہیں سمجھا جاتا تھا، عفت عمر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ،میزبان اورماڈل عفت عمر نے پہلی بار اپنی مالی مشکلات اور سانولی رنگت کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی ہے۔ 
عفت عمر نے ایک حالیہ انٹریو میں اپنے ماضی، مالی مشکلات اور ظاہری رنگت سے متعلق درپیش مسائل پر کھل کر اظہار کیا۔ 


عفت عمر نے بتایا کہ ان کا تعلق ایک غریب گھرانے سے تھا، اگرچہ انہوں نے اچھے سکول میں تعلیم حاصل کی، میرا رنگ بہت سانولا تھا، جو اُس وقت قابل قبول نہیں سمجھا جاتا تھا، مگر میں اسی رنگت کے ساتھ آگے بڑھی اور انہی لوگوں کے درمیان اپنی جگہ بنائی۔
عفت عمر نے کہاکہ والد کی عدم موجودگی، مالی مسائل اور معاشرتی احساسِ کمتری نے انہیں ماڈلنگ کی طرف دھکیلا، لوگوں کے لیے یہ حیران کن تھا کہ ایک انتہائی سانولی لڑکی بھی ماڈل بن سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جائیداد کا تنازع؛ کرشمہ کپور کے بچوں کو عدالتی ریلیف مل گیا
عفت عمر نے اپنی شادی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے پیشگوئیاں کی تھیں کہ یہ رشتہ چند ماہ سے زیادہ نہیں چلے گا، مگر انہوں نے تمام مشکلات کے باوجود اپنی زندگی کامیابی سے گزاری۔