معرکہ حق؛واجد سعید اور رپٹور کی آواز میں خصوصی نغمہ جاری

ہم چھائے طوفانوں بجلیوں کی طرح پاک افواج کی جرأت، قربانی اور لازوال خدمات کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے

May 02, 2026 | 10:57:AM
معرکہ حق؛واجد سعید اور رپٹور کی آواز میں خصوصی نغمہ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) معرکہ حق کی پری کمپین کے سلسلے میں واجد سعید اور رپٹور کی آواز میں خصوصی نغمہ’’ہم چھائے طوفانوں بجلیوں کی طرح‘‘ جاری کردیاگیا۔

معرکہ حق کی فتح کے ایک سال مکمل ہونے کی تقریبات جاری ہیں،معرکہ حق کی پری کمپین کے سلسلے میں واجد سعید اور رپٹور کی آواز میں یہ خصوصی نغمہ ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے،یہ نغمہ معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر پیش کیا گیا جوپاک افواج کی جرأت، قربانی اور لازوال خدمات کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد تبلیغی اجتماع کا دورہ ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
یہ نغمہ پاکستانی قوم کے عزم، حوصلے اور غیر متزلزل ثابت قدمی کی بھرپور عکاسی بھی کرتا ہے اوراس حقیقت کو مضبوطی سے بیان کرتا ہے کہ پوری قوم ہمیشہ اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔