ویمنز ٹی20 ٹیم کی سالانہ رینکنگ جاری کردی گئی

May 02, 2025 | 22:08:PM
 ویمنز ٹی20 ٹیم کی سالانہ رینکنگ جاری کردی گئی
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ٹی20 ٹیم کی سالانہ رینکنگ جاری کردی ہے۔

آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں آسٹریلوی ویمنز ٹیم 299 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے،انگلینڈ دوسری، بھارت تیسری اور نیوزی لینڈ کی ٹیم چوتھی پوزیشن پر براجمان ہے۔

آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں پاکستان ویمن ٹیم آٹھویں، آئرلینڈ نویں اور بنگلادیشی ٹیم 10ویں نمبر پر چلی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) ویمنز ٹیم کو امریکا کی جگہ 29-2025ء کے سائیکل کےلیے ایک روزہ کرکٹ کا اسٹیٹس دے دیا گیا ہے۔

16 ٹیموں پر مشتمل 4 سالہ آئی سی سی سائیکل کا آغاز 12 مئی سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : ویڈیو گیم ”تھیفٹ وی آئی سکس“کی ریلیز کی حتمی تاریخ کا علان