سب پھڑے جان گئے، چوری شدہ اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن 

May 02, 2025 | 19:54:PM
سب پھڑے جان گئے، چوری شدہ اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈولفن سکواڈ نے چوری شدہ اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔

 ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق چوری شدہ اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں کے خلاف  کریک ڈائون میں گزشتہ دو روز کے دوران مختلف علاقوں سے 38 موٹر سائیکلیں تحویل میں لی گئیں، متعدد موٹر سائیکلیں چوری کے بعد ریکور اور مالکان کے سپرد ہوئیں۔ ترجمان ڈولفن پولیس کا کہنا ہے کہ بروقت اندراج نہ ہونے سے ای پولیس ایپ میں موٹر سائیکل چوری شدہ ظاہر ہوتی ہے،شہری سپرداری پر حاصل کی گئیں موٹر سائیکلوں کا سی آر او برانچ میں اندراج کروائیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی جرنیل کی بے توقیری، اہم عہدہ سے فارغ کرکے کالا پانی بھیج دیا