اے سی پی پردیومن کی موت کے بعد "سی آئی ڈی" کی ریٹنگ گر گئی

May 02, 2025 | 15:03:PM
اے سی پی پردیومن کی موت کے بعد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف بھارتی ٹی وی اور او ٹی ٹی کرائم سیریز"سی آئی ڈی"کی اے سی پی پردیومن کی موت کے بعد   ریٹنگ گرگئی  جس کے بعد شیواجی  ستم کی واپسی کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں۔

معروف ٹی وی اور او ٹی ٹی کرائم سیریز "سی آئی ڈی" کا آغاز 1998 ءمیں ہواتھا اور 2018ء میں یہ سیریز اختتام پذیر ہوگئی تھی، دسمبر 2024ء میں یہ دوبارہ ٹی وی اسکرینز پر جلوہ گر ہوئی،لیکن اس سیریز کے مداح اُس وقت مایوسی کاشکارہوگئے جب اس سیریز کے معروف کردار اے سی پی پردیومن کی موت واقع ہوگئی۔

اے سی پی کی موت کے بعد کرائم سیریز کی ریٹنگ میں حیران کن کمی آئی ہے.

یہ بھی پڑھیں:رشمیکا مندنا کے مبینہ بوائے فرینڈ وجے دیورکونڈا بڑی مشکل میں پھنس گئے

اب افواہیں گردش کررہی ہیں کہ اب میکرز نے ریٹنگ کوپھر سے بہتر بنانے کے لیے اس کرائم سیریز میں شیواجی ستم کو واپس لانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور پرتھ جلد ہی شو سے علیحدہ ہو سکتے ہیں۔