کراچی سے گدھوں کی 14ٹن وزنی کھالیں چین سمگل کرنے کی کوشش ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )کراچی میں کسٹم نے جنوبی ایشیا پاکستان پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے گدھوں کی 14 ٹن وزنی کھالیں بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
کراچی میں کسٹم نے جنوبی ایشیا پاکستان پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے گدھوں کی 8 کروڑ روپے مالیت کی کھالیں بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا۔
ترجمان کسٹم کے مطابق چمڑے کی مصنوعات کی آڑ میں گدھوں کی 14 ہزار کلوگرام وزنی کھالیں چین بھیجی جارہی تھی، گدھوں کی کھالوں کا برآمدی کنسائمنٹ ٹرمینل میں گرین چینل سے کلئیر ہوچکا تھا اور کنٹینر کو بحری جہاز پر لوڈ کرنے کی اجازت بھی مل گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں’’ بڑا حکم‘‘ جاری
ترجمان کے مطابق کسٹمز انفورسمنٹ نے لوڈ ہونے سے قبل کنسائمنٹ کی تفصیلی جانچ پڑتال کی تو ممنوعہ کھالیں برآمد ہوئیں۔
ترجمان کے مطابق پاکستان کی برآمدی پالیسی کے تحت گدھوں کی کھال برآمد کرنے پر پابندی عائد ہے، کسٹم حکام نے برآمدکنندہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے کھالیں ضبط کرلیں جبکہ کھالوں کو کسٹمز گودام منتقل کردیا گیا ہے۔