سکول کے کھانے میں مردہ سانپ، 100 سے زائد بچوں کی حالت غیر ہوگئی

May 02, 2025 | 14:23:PM
سکول کے کھانے میں مردہ سانپ، 100 سے زائد بچوں کی حالت غیر ہوگئی
کیپشن: کھانے میں موجود سانپ
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارت میں ایک سکول کے کھانے میں مردہ سانپ کی موجودگی نے 100 سے زائد بچوں کی حالت غیر کر دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ریاست بہار کے شہر  موکاما میں پیش آیا

جہاں ایک سکول میں بچوں کو دوپہر کا کھانا دیا گیا جس کے کھانے سے بچوں کی حالت غیر ہوگئی۔

اس حوالے سے نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن نے بتایا کہ سکول کے کھانے میں مردہ سانپ پایا گیا ۔

مزید پڑھیں:زیادہ تربوز کھانے کے ممکنہ نقصانات کیا ؟

 کھانا پکانے والے شیف نے سانپ کو نکال پھینکا اور کھانا بچوں کے سامنے پیش کردیا۔

سکول انتظامیہ کی جانب سے یہ مضر صحت کھانا 500 بچوں کو دیا گیا ۔

 100 سے زائد بچے بیمار ہوگئے، بچوں کے بیمار ہونے پر مقامی افراد نے سڑک بند کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

اس کے علاوہ کمیشن نے بچوں کی صحت سے متعلق ریاستی عہدیداروں سے دو ہفتوں کے اندر ایک تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔