کراچی سےپی آئی اے کی پہلی حج پروازمدینہ کےلیے روانہ

May 02, 2025 | 09:57:AM
کراچی سےپی آئی اے کی پہلی حج پروازمدینہ کےلیے روانہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پی آئی اے کے قبل از حج آپریشن کا کراچی سے آغاز ہوگیا اورقومی ایئرلائن کی پہلی حج پرواز پی کے 743 علی الصبح 397 عازمین کو لے کرکراچی سے مدینہ کے لیے روانہ ہوگئی۔

اس حوالے سے ایک سادہ مگر پروقار تقریب منعقدکی گئی جس میں چیف آپریٹنگ آفیسر پی آئی اے خرم مشتاق اور دیگر حکام نے عازمین کو پھول اور تحائف پیش کرکے رخصت کیا، انہوں نے عازمین سے پاکستان کی ترقی کے لیے خصوصی دعاؤں کی درخواست بھی کی۔ 

عازمین حج نے اس موقع پرپی آئی اے کی جانب سے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

پی آئی اے کے قبل از حج آپریشن کے تحت اب تک مختلف شہروں سے 2500 سے زائد عازمین حج کو سعودی عرب پہنچایا جا چکا ہے،پی آئی اے اس حج آپریشن میں بوئنگ 777 اور ایئربس 320 طیاروں کا استعمال کر رہی ہے۔

کراچی سے 7 ہزار 200 سے زائد عازمین کو 39 خصوصی پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچایا جائے گا، پہلے مرحلے میں عازمین کی پروازیں پاکستان سے مدینہ کے لیے روانہ ہوں گی، دوسرے مرحلے میں یہ پروازیں جدہ روانہ ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی

پی آئی اے حج آپریشن کے دوران 35200 سرکاری عازمین حج کو 117 خصوصی پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچایا جائے گا،یہ پروازیں کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، ملتان اور پشاور سے آپریٹ کی جا رہی ہیں،پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 31 مئی تک جاری رہے گا۔