پاکستانی سکھ شہری مہندر پال دنیا کی 100 بااثر سکھ شخصیات میں شامل

May 02, 2023 | 18:44:PM
پاکستانی سکھ شہری مہندر پال دنیا کی 100 بااثر سکھ شخصیات میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی سکھ شہری  اورسابق پارلیمنٹری سیکرٹری برائے اقلیتی امور و ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سردار مہندر پال سنگھ کو دنیا کی 100 با اثر سکھ شخصیات میں شامل کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھرمیں سکھ شخصیات کی خدمات کا جائزہ لینے والی تنظیم سکھ 100 نے اپنے گیارھویں ایڈیشن میں پاکستانی سکھ نوجوان کو بھی اہم سکھ شخصیات کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

 ہر سال دنیا بھر کے 27 ملین سکھوں میں سے 100 طاقتور اور بااثر عصری شخصیات کو شامل کیا جاتا ہے۔جن کا تعلق کاروبار، تعلیم، سیاست، میڈیا، تفریح، کھیل اور چیریٹی سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل ہوتاہے۔

اس فہرست کا مقصد متاثر کن حقیقی زندگی کی کامیابی کی کہانیاں شیئر کرنا ہے اور لوگوں کو اپنے ایمان اور ورثے کی مضبوطی کو دیکھتے ہوئے اعلیٰ مقصد کے لیے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

حالیہ ایڈیشن کے مطابق سابق ممبر اسمبلی پنجاب اور سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی سیاستدان مہندر پال سنگھ کو 100 با اثر شخصیات میں شامل کیا ہے،جس پرمہندر پال سنگھ نے بانی اور سی ای او سکھ گروپ تنظیم ڈاکٹر نودیپ سنگھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی نامزدگی پر اظہارِ مسرت کیا،اور پاکستان سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والے پہلے سکھ سیاستدان ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا ۔

پچھلے تمام سالوں کی طرح، 2022 کی فہرست میں بہت سے اعلیٰ بین الاقوامی معززین، عوامی شخصیات، کمیونٹی ہیروز، کھیلوں کے ستارے، مشہور شخصیات اور دنیا بھر سے سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو شامل کیا گیا تھا۔فہرست میں شامل تمام پروفائلز کا انتخاب صرف میرٹ پر کیا جاتا ہے۔ انتخاب کا عمل ویب سائٹ پر تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔

سکھ گروپ تنظیم جس نے 2006 میں آغاز کیا اوراس وقت ، بانی اور سی ای او، ڈاکٹر نودیپ سنگھ ہیں اس فہرست کے مطابق ہندوستان سے پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان سنگھ، ہندوستان کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری، کمل کور کھیرا، کینیڈا کی سینئر وزیر، اندرمیت سنگھ گل، چیف اکانومسٹ، ورلڈ بینک USA ، کلدیپ سنگھ ڈھینگرا، چئیرمین، ، باب سنگھ ڈھلون، سی ای او، کینیڈا کی مین اسٹریٹ ایکویٹی کارپوریشن چیئرمین کے علاوہ دنیا بھر سے تمام سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو شامل کیاگیا ہے۔