مہنگائی کی شرح 36.42 فیصد تک پہنچ گئی ، ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کر دی

May 02, 2023 | 18:29:PM
مہنگائی کی شرح 36.42 فیصد تک پہنچ گئی ، ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )ادارہ شماریات نے پاکستان  میں مہنگائی کے حوالے سے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح 36.42 فیصدتک پہنچ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق  ادارہ شماریات کی جانب سے گزشتہ ماہ اپریل کے حوالے سے مہنگائی کے اعدادو شمار جارئی کیے گئےہیں جن میں کہا گیا ہےکہ گزشتہ ماہ مہنگائی میں 2.41 فیصد اضافہ ہوا ، جولائی سے اپریل تک مہنگائی کی شرح 28٫23 فیصد رہی ، اپریل میں شہروں میں مہنگائی میں 2 فیصد اضافہ ہوا جبکہ دیہاتوں میں مہنگائی میں 2.97 فیصد اضافہ ہوا ۔
اعدوشمار کے مطابق اپریل میں آلو 26.88 فیصد، آٹا 25.8 فیصد، ٹماٹر 19.3 اور چینی 18.8 فیصد مہنگی ہوئی ، پھل 10.1 ، انڈے 9.8 ، سبزیاں 9.3 ، گندم 4.47 فیصد مہنگی ہوئی ،اپریل میں ٹیکسٹ بک 19.3 ، سٹیشنری 10.15 فیصد مہنگی ہوئی ، سالانہ بنیادوں پر سگریٹس 159.8، چائے 108.76 اور آٹا 106.7 فیصد مہنگا ہوا۔ 

ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں گندم 103.52 فیصد، انڈے 100.8 فیصد مہنگے ہو ئے ، ایک سال میں گاڑیوں کے پرزے 42.5 ، گاڑیاں 41.5 اور گھریلو سامان 40.94 فیصد مہنگا ہوا ،سالانہ بنیادوں پر تعمیراتی سامان 37.23 فیصد، شادی ہال چارجز 32.8 فیصد مہنگے ہوئے ایک سال میں بجلی کی قیمت میں 30.84 فیصد  اضافہ دیکھا گیا ہے۔