انٹی کرپشن کی ٹیم عثمان بُزدار کو گرفتار کرنے پنجاب یونیورسٹی پہنچ گئی

May 02, 2023 | 15:29:PM
انٹی کرپشن کی ٹیم عثمان بُزدار کو گرفتار کرنے پنجاب یونیورسٹی پہنچ گئی
کیپشن: عثمان بزدار (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) انٹی کرپشن کی ٹیم ڈی جی خان میں سرکاری اراضی پر قبضے کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکو گرفتار کرنے پنجاب یونیورسٹی پہنچ ‌گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان میں سرکاری اراضی پر قبضے کے معاملے پر انٹی کرپشن کی ٹیم سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی گرفتاری کیلئے پنجاب یونیورسٹی پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیے: سابق گورنر پنجاب سرفراز چیمہ کیخلاف مقدمہ درج

اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہ عثمان بزدار پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل میں قیام پذیر ہیں، ان کو ڈی جی خان میں درج مقدمہ میں گرفتار کرنا ہے۔