نیشنل گیمز 2023ء: باکسنگ کے مقابلوں کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز کراچی میں جاری

May 02, 2023 | 15:10:PM
نیشنل گیمز 2023ء: باکسنگ کے مقابلوں کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز کراچی میں جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد حماد) کوئٹہ میں ہونے والے نیشنل گیمز میں شرکت کیلئے باکسرز کے ٹرائلز کراچی کے ککری گراؤنڈ میں جاری ہیں۔

دو روزہ باکسنگ ٹرائلز میں سندھ بھر سے 65 باکسرز حصہ لے رہے ہیں جن میں 13 خواتین بھی شامل ہیں۔

نیشنل گیمز کی تیاریاں عروج پر ہیں اور کراچی کے ککری گراؤنڈ میں نیشنل گیمز میں شرکت کے خواہش مند باکسرز اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور قلندرکے سی ای او عاطف راناسے ریکارڈ ہولڈرکم  عمر کوہ پیما شہروز کاشف کی ملاقات

اس موقع پر نیشنل چیمپئن اور ساؤتھ ایشیاء گیمز میں برونز میڈل جیتنے والے باکسر نادر بلوچ کا کہنا تھا کہ نئے باکسرز کو دیکھ کر اپنا وقت یاد آگیا۔

خیال رہے کہ دو روزہ ٹرائلز میں نیشنل گیمز کیلئے 13 مرد اور 6 خواتین باکسرز کو منتخب کیا جائیگا، 19 کھلاڑیوں کے ساتھ ایک منیجر اور دو کوچ بھی ٹیم کے ہمراہ کوئٹہ جائیں گے۔