پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے امیر جماعتِ اسلامی کو قانونی نوٹس بھیج دیا

May 02, 2023 | 15:06:PM
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے امیر جماعتِ اسلامی کو قانونی نوٹس بھیج دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) امیر جماعتِ اسلامی کی جانب سے مرکزی پی ٹی آئی رہنما اسد عمر پر بیرونِ ملک دولت رکھنے کے الزام کا معاملہ، اسد عمر نے امیر جماعتِ اسلامی کو لیگل نوٹس بھیج دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق کو ان پر بیرونِ ملک دولت رکھنے کے الزام لگانے پر عدالتی نوٹس بھیج دیا۔ امیر جماعتِ اسلامی کی جانب سے ایک تقریر میں الزام لگایا گیا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما نے بیرونِ ملک اپنی دولت چھپا رکھی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: فوادچودھری،شاہ محمودقریشی کی عبوری ضمانتوں میں11مئی تک توسیع

مرکزی سیکرٹری پی ٹی آئی کی جانب سے امیر جماعت اسلامی کو عدالتی نوٹس بھیج دیا گیا ہے کہ یا تو 14 دن کے اندر جو انہوں نے الزام لگایا ہے اس کو ثابت کریں اور اس الزام سے متعلق ثبوت دیں یا پھر ان تمام پلیٹ فارمز پر معافی مانگیں جہاں جہاں ان کے الزامات لگانے کے مناظر نشر کیے گئے ہیں، عوامی سطح پر، میڈیا اور سوشل میڈیا تمام پلیٹ فارمز پر۔ 

پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر ان کی جانب سے دیئے گئے وقت کے دوران الزامات کو ثابت نا کیا گیا یا پھر معافی نا مانگی گئی تو وہ امیر جماعتِ اسلامی کے خلاف قانونی کارروائی بروئے کار لائیں گے۔