لیونل میسی اہلخانہ کیساتھ سعودی عرب پہنچ گئے

May 02, 2023 | 11:54:AM
لیونل میسی اہلخانہ کیساتھ سعودی عرب پہنچ گئے
کیپشن: لیونل میسی نے مئی 2022ء میں بھی سعودی عرب کا دورہ کیا تھا جب انہیں سیاحت کا سفیر نامزد کیا گیا تھا
سورس: ٹوئٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ارجنٹائن کے سپر اسٹار لیونل میسی اپنے اہلخانہ کے ہمراہ چھٹیاں منانے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ ’مجھے سعودی عرب کے سیاحتی سفیر لیونل میسی اور ان کے اہلخانہ کو سعودی عرب میں دوسری چھٹیاں منانے پر خوش آمدید کہتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے‘۔

واضح رہے کہ لیونل میسی سعودی عرب کے وزارت سیاحت کے پروموشنل برانڈ وزٹ سعودی کے سفیر ہیں۔

اس کے علاوہ سعودی وزیر سیاحت نے فٹبال کا ورلڈ کپ جیتنے والے لیونل میسی اور ان کی فیملی کی چھٹیاں گزارنے کی کچھ تصاویر بھی شیئر کی ہے۔

تصاویر میں میسی اور ان کی اہلیہ کو دھوپ سے لطف اندوز ہوتے، روایتی کیرم بورڈ گیم کھیلتے، اپنے دو بیٹوں کے ساتھ ایک ہرن کو کھانا کھلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ارجنٹائن کے اسپورٹس آئیکون لیونل میسی نے مئی 2022ء میں بھی سعودی عرب کا دورہ کیا تھا جب انہیں سیاحت کا سفیر نامزد کیا گیا تھا اس دوران انہوں نے سعودی عرب کے ایک تہوار میں شرکت بھی کی تھی۔