امریکا: گرد کے طوفان کے باعث حادثات، 6 افراد ہلاک

May 02, 2023 | 10:09:AM
امریکا: گرد کے طوفان کے باعث حادثات، 6 افراد ہلاک
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: این بی سی نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) امریکی ریاست الی نوائے میں مٹی کے طوفان کے باعث متعدد گاڑیاں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں 6افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کےمطابق الی نوائے کی جنوبی انٹراسٹیٹ ففٹی فائیو ہائی وے پر طوفان کے باعث چالیس سے ساٹھ گاڑیاں اور بڑے ٹرک ٹکرا گئے۔

یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب، ٹریفک حادثے میں 6 بھائی جاں بحق
ترجمان امریکی پولیس کےمطابق حادثے کا شکاردو ٹرکس میں آگ بھی لگی اور ممکنہ طورپر ایک ٹرک میں دھماکا بھی ہوا۔ 30 زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ طوفان کے دوران تمام گاڑیاں 3 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک دوسرے سے ٹکرائیں۔