سعودیہ، یو اے ای  سمیت خلیجی ممالک میں  آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے

May 02, 2022 | 12:05:PM
سعودیہ، یو اے ای  سمیت خلیجی ممالک میں  آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے
کیپشن: سعودیہ ، یو اے ای عید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز) سعودی عرب،  یو اے ای ، خلیجی ممالک  سمیت امریکا ، برطانیہ ،کینیڈا اور فرانس میں آج عید الفطر آج منائی جا رہی ہے ۔

سعودی عرب کے ولی عہد شاہ سلمان، ولی عہد محمد بن سلمان اور گورنر مکہ نے نماز عید مسجد الحرام میں ادا کی جبکہ مسجد نبوی ﷺ میں بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے نماز عید ادا کی۔ اس کے علاوہ مسجد قبلتین اور مسجد قباء میں بھی نماز عید ادا کی گئی۔

 دبئی کی مساجد اور عیدگاہوں میں بھی نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے، طویل عرصے بعد برطانیہ میں ایک ساتھ عید پر مسلم کمیونٹی خوش ہے۔

یہ بھی پڑھیں :عید کیساتھ چاند رات بھی ٹھنڈی ہونے کی خوشخبری

دوسری جانب امریکا اور کینیڈا میں بھی آج عید ہو گی جبکہ بھارت، بنگلا دیش اور سری لنکا میں عیدالفطر کل ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں :مسجد نبوی میں نعرے بازی ۔شیخ رشید کے بھتیجے کا جسمانی ریمانڈ منظور