گوجرانوالہ میں وینٹی لیٹرز کورونا مریضوں سے بھر گئے ،مریضوں کے ساتھ اب کیا کیا جارہا ہے ؟

May 02, 2021 | 18:30:PM
گوجرانوالہ میں وینٹی لیٹرز کورونا مریضوں سے بھر گئے ،مریضوں کے ساتھ اب کیا کیا جارہا ہے ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گوجرانوالہ میں 100فیصد وینٹی لیٹرز کورونا مریضوں سے بھرگئے ہیں جس کے بعد مریضوں کو لاہور منتقل کیا جارہا ہے۔وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ گوجرانوالا میں سو فیصد وینٹی لیٹرز کورونا مریضوں سے بھرگئے، مریضوں کی لاہور منتقلی کے لیے وینٹی لیٹرز والی ایمبولینسیں روانہ کردی گئیں۔
دوسری جانب متبادل انتظامات کے لیے کمشنر گوجرانوالا نے ہنگامی اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔ذرائع کمشنر دفتر کے مطابق اجلاس میں ڈی سی گوجرانوالا،ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس اور محکمہ صحت کے افسران شریک ہیں۔اجلاس میں موجودہ صورتحال اور متبادل انتظامات سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ گوہر خان کی اپنے شوہر کیساتھ ایسی ویڈیو سامنے آگئی آپ بھی تعریف پر مجبور ہو جائینگے