پی ٹی آئی میں اختلافات شدید۔۔۔اپنے ہی رکن اسمبلی کوضمنی الیکشن میں شکست کا ذمہ دار قراردے دیا

May 02, 2021 | 17:39:PM
پی ٹی آئی میں اختلافات شدید۔۔۔اپنے ہی رکن اسمبلی کوضمنی الیکشن میں شکست کا ذمہ دار قراردے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)این اے 249 میں شکست پر پی ٹی آئی میں اختلافات بڑھ گئے،پی ٹی آئی رہنماﺅں نے شکست کا ذمہ دار رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاداعوان کو قراردیدیا۔
ملک شہزاداعوان پر مخالف امیدوار کی حمایت کا الزام ہے، دوسری جانب بلدیہ ٹاؤن سے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے وزیراعظم عمران خان، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کو خط لکھ دیئے، خط میں کہا گیا ہے کمیٹی بنائی جائے جو انکوائری کرے کہ کن وجوہات کی بنا پر الیکشن میں بدترین شکست ہوئی ،ان کاکہناہے کہ سوشل میڈیا پر مجھے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، مجھے کال میسجز کر کے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کیخلاف انٹرویو میں سچ بولا، اپنے بیان پر قائم ہوں، بشیر میمن