اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کر دی

Mar 02, 2026 | 20:37:PM
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں21 پیسے فی کلو کمی کردی گئی۔

ایل پی جی کا11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈرکی قیمت میں 2روپے52پیسےفی کلو کمی کی گئی ہے  جس کے بعد نئی قیمت 2664روپے 88پیسےمقرر کر دی گئی۔

 حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہو گا، قیمتوں میں کمی سے گھریلو صارفین کو معمولی ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  سوناایک بارپھر13300روپے مہنگا،فی تولہ قیمت نے ریکارڈتوڑدیا