آرٹیفیشل انٹیلی جنس سیکھنے کے خواہش مند طلباء کیلئے خوشخبری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عمران یونس )آرٹیفیشل انٹیلی جنس سیکھنے کے خواہشمند طلباء کیلئےبڑی خوشخبری آگئی۔
پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت یونیورسٹی طلباء کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹریننگ پروگرام شروع کیا جائے گا۔
پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت شرکاء کو مصنوعی ذہانت کے بنیادی اور جدید تصورات سے متعارف کرایا جائیگا،طلباء کو اےجنٹک،جنریٹو اے آئی کے ساتھ مختلف کورسز کروائے جائینگے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی وی چینلز اور ویب سائٹس پر سائبر حملوں کی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز
تربیت میں ماہرین کی زیر قیادت سیشنز، لیکچرزاور انٹرایکٹو مباحثے شامل ہونگے،پروگرام منتخب یونیورسٹیوں میں سمارٹ کلاس رومز سے آن لائن فراہم کیا جائیگا۔