کرک: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک 4 زخمی

Mar 02, 2024 | 21:28:PM
کرک: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک 4 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) صوبہ بلوچستان کے ضلع کرک میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے نتیجہ میں 3 دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔

پاک آرمی کے ادارے تعلقاتِ عماہ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کرک میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک اور چار زخمی ہوئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، ایمونیشن اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ’’دادا کی پو تی ‘‘کی ایک اور ویڈیو وائرل

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک و زخمی دہشت گرد دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے سینیٹائزیشن آپریشن کیا، مقامی آبادی نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا ہے۔