کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سہارا مل گیا، تین غیرملکی کھلاڑیوں نے اسکواڈ جوائن کرلیا

Mar 02, 2023 | 11:18:AM
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سہارا مل گیا، تین غیرملکی کھلاڑیوں نے اسکواڈ جوائن کرلیا
کیپشن: گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو اپنے بقیہ میچز میں کامیابی سمیٹ کر پلے آف مرحلے تک رسائی حاصل کرسکتی ہے
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مزید تین غیر ملکی کرکٹرز پاکستان پہنچ گئے۔

ترجمان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مطابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈوین پریٹورییس کے علاوہ افغانستان کے مڈل آرڈر بیٹسمین نجیب اللہ زردان اور نوین الحق نے رپورٹ کردیا ہے۔

تینوں کرکٹرز نے ٹیم کے ہمراہ لاہور میں پریکٹس سیشن میں بھی حصہ لیا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کے ابتدائی 5 میچوں میں سرفراز احمد کی قیادت میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹیم محض ایک فتح اپنے نام کرسکی ہے۔

دوسری جانب گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو اپنے بقیہ میچز کامیابی سمیٹ کر پلے آف مرحلے تک رسائی حاصل کرسکتی ہے۔