لیبیا کشتی حادثے میں ملوث 2 انسانی اسمگلرز گجرات سے گرفتار

Mar 02, 2023 | 10:23:AM
لیبیا کشتی حادثے میں ملوث 2 انسانی اسمگلرز گجرات سے گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی گجرات سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث 2 انسانی سمگلرز کو گرفتار کرلیا۔

خیال رہے کہ محکمہ خارجہ پاکستان کے مطابق گزشتہ دنوں اٹلی کے بعد لیبیا میں بھی کشتی ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 3 پاکستانی جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: اٹلی میں کشتی حادثہ، انسانی اسمگلنگ کے الزام میں 2 پاکستانیوں سمیت 3 افراد گرفتار 

ایف آئی اے گجرات نے لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان منیب الرحمان کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے نامزد 6 ملزمان میں سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے غلام سرور وڑائچ نے بتایا کہ کارروائی کے دوران گرفتار کیے جانے والے ملزمان میں راجا راحیل اور سفیان شامل ہیں جبکہ ملزمان کو گجرات اور کوٹلہ ارب علی خان سے گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مقدمے میں نامزد دو انسانی سمگلرز حمزہ اور آفاق لیبیا میں مقیم ہیں۔