علی موسیٰ گیلانی کی ویڈیو میں کون کون ہے.... ؟

Mar 02, 2021 | 23:07:PM
علی موسیٰ گیلانی کی ویڈیو میں کون کون ہے.... ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سینٹ الیکشن سے چند گھنٹے قبل ہلچل مچا دینے والی پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حید ر گیلانی کی ویڈیو نے نیا رخ اختیار کر لیا۔ ویڈیو  کی   آواز  کے مطابق  ان  تین اہم  ارکان قومی اسمبلی کاتعلق کراچی سے ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں آنے والی آوازیں فہیم خان،اسلم خان اور کیپٹن جمیل کی ہیں ۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے انتہائی اہم رہنما نے تصدیق کردی اور کہا کہ ہمیں افسوس ہے تینوں بک گئے۔

واضح رہے کہ علی حیدر گیلانی کا  ووٹ ضائع کرنے سے متعلق ویڈیو پر موقف سامنے آیا ہے جس کے مطابق ہم سے تحریک انصاف کے کچھ ارکان اسمبلی نے رابطہ کیا تھا ، جن کا کہنا تھا کہ وہ حفیظ شیخ کے بجائے یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینا چاہتے ہیں۔علی حیدر گیلانی نے کہا تھا کہ مجھے پتہ ہے ووٹ کس طرح مانگا جاتا ہے، ووٹ کیلئے کیا کیا کرنا پڑتا ہے۔ پوری امید ہے یوسف رضا گیلانی اسلام آباد کی سیٹ جیتیں گے۔

انہوں نے مزید کہاتھا کہ ان کا کہنا ہے کہ کمپین کے سلسلے میں بہت سارے ارکان سے ملتا رہا ہوں، ان ارکان سے ووٹ مانگا ہے، حکومتی ارکان سے بھی ووٹ مانگا ہے اور ووٹ مانگنا میرا حق ہے  ۔ ویڈیو میں موجود ارکان کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے اگر یہ ارکان سو بار بلائیں گے تو میں جاﺅں گا ۔ انہوں نے کہا کہ ان ارکان نے کہا کہ وہ گیلانی صاحب کو ووٹ دینا چاہتے ہیں۔