بھارت کیخلاف سیریز 2-2 سے برابر کرینگے، انگلش وکٹ کیپر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)انگلینڈ کے وکٹ کیپر بیٹسمین بین فاکس کا کہنا ہے کہ انگلینڈ جمعرات سے ہندوستان کے خلاف احمد آباد گراؤنڈ میں چوتھے اور آخری میچ میں ہندوستان کے خلاف بہتر تیاری کے ساتھ سیریز 2-2 سے برابر کرنے کے ارادے سے اترے گا۔
تفصیلات کے مطابق بین فاکس نے سٹیڈیم میں پریکٹس کے بعد ویڈیو کانفرنس میں بتایا کہ احمد آباد گراؤنڈ کی سطح دوسری مرتبہ کسی معمہ سے کم نہیں ہوگی اور یہ ان کی ٹیم پر منحصر ہے کہ وہ ان حالات میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیسے کرتے ہیں۔انہوں نے کہا میں پریکٹس کے دوران پچ پر موجود تھا اور میرے خیال میں یہ پہلے کی طرح ہی ہے۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ آخری ٹیسٹ میں احمد آباد کی پچ پر تیسرے میچ سے زیادہ ٹرن ہونے کی امید ہے