دعا ہےپاکستان اسی طرح ترقی کرتا رہے:نواز شریف
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اسد علی ملک)سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے سیاست ، معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔
سربراہ مسلم لیگ ن نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں مریم نواز کی حکومت عوام دوست اقدامات کر رہی ہے،میری دعا ہےپاکستان اسی طرح ترقی کرتا رہے۔
انھوں نے کہا کہ 2017 میں پاکستان درست سمت میں ترقی کر رہا تھا،سازشوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا۔
نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کے جائز مسائل کا حل پوری دنیا کا حق ہے، اقوام متحدہ کو بھی اپنا کلیدی کردار ادا کرنا چاہئے ،مسئلہ کشمیر اور فلسطین اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں :بیوروکریٹس کے تبادلوں، ترقیوں اور ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری