33 سول جج کم مجسٹریٹس کی تعیناتی کے احکامات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد پنجاب کی ضلعی عدلیہ میں بھرتی ہونے والے 33 سول جج کم مجسٹریٹس کی تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔
تفصیلا ت کے مطابق نئے بھرتی ہونے والے سول ججز کم مجسٹریٹس 11 جون کو اپنے عہدوں کا حلف بھی اٹھائیں گے۔سول جج کم مجسٹریٹ بننے والوں میں مس مہوش انجم ، مس تنزیلہ تبسم ، اسد حیات ، مس اقصی اقبال ، محمد نبیل لطیف ، سول جج بھرتی ہونے والوں میں سلیم اللہ ملک ، عروج رحمان ، اقراء بشارت ،ماریہ صابر ، زہرہ جمیل ،وسیم شہزاد ، اقصیٰ بشیر ، سائرہ شہزادی ، محمد عثمان ، سہر عطیاب ، محمد احمد،محمد ندیم الیاس ، شعیب سکندر ، خولہ شاہد ، زاہدہ پروین ، شبنم سلیم ، خدیجہ سجاد،ناصر حبیب ، احمد خالد ، ذکاء اللہ حسن ، سیلمان احمد ،محمد عمر جمیل ، حفیفہ ممتاز ،عبد الماجد شہاب ، مصدق اصغر ، زاہد بشیر ، ماہ نور الیاس اور مہرین فاطمہ کے نام شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:معمولی توں تکرار پر قتل،دو ملزمان کو سزائے موت کاحکم